the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ورنگل شہر میں ایک گھریلو خاتون کا بہیمانہ قتل کا واقع پیش آیا ۔اور طلائی زیورات کا سرقہ کیا گیا ۔انتصار گنج پولیس اسٹیشن سی آئی بھیم شرما کے مطابق شہر کے گرماجی پیٹ ،معصوم علی اسکول اسٹریٹ میں موجود مکان میں ای شیام سندر ،گیانیشوری رہتے ہیں ۔انہیں دو لڑکیاں ہیں جن کی شادیاں ہوچکی ہیں اور ایک لڑکا حیدر آباد کے آئی بی ایم کمپنی میں سافٹ ویر انجینئر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے ۔شیام سندر روزانہ کی طرح اینومامولہ مارکٹ کے پاس موجود اپنے پھلی بینج کے ملزکو چلے گئے ۔اس وقت گیانیشوری گھر پر ہی موجود تھی ۔اکیلے پن کا فائدہ اٹھا کرسارقوں نے دوپہر کے اوقات میں گھر پہنچ کر گلا کاٹ دیا اور تمام طلائی زیوارات لیکر فرار ہوگئے ۔شام4بجے گھر میں کام کرنے والی وانی نامی



خاتون آکر دروازہ کھٹکٹایا ۔جواب نہ ملنے پر کھڑکی میں سے دیکھنے کی کوشش کی جب تک گیانیشوری خون میں لت پت پڑی پائی گئی ۔نوکرانی نے نیچے آکر آزو بازو والوں کو آواز دی ۔ان لوگوں نے گیانشیور ی کے شوہر شیام سندر اور پولیس کو اطلاع دی ۔108ویان والے گیانیشوری کامعائنہ کرکے مردہ قرار دیا ۔انتصار گنج سی آئی بھیم شرما ،ایس آ ئی بالا جی پرساد ،نے کیس درج کرلیا ۔مقام واردات کا ڈی سی پی یادیا ،اے سی پی سریندر ناتھ نے نعش کا معائنہ کیا ۔ڈاگ اسکواڈ ،فنگر پرنٹس کے ماہرین نے معائنہ کیا ۔اس موقع پر شوہر نے بتایا کہ 20تولہ طلائی زیوارات کا سرقہ کیا گیا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ گلے سے چین چھیننے کی کوشش کے دوران گلے کو کاٹا گایا ہے ۔اس بات کا بھی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ ان کا جانا پہنچانا قریبی افراد بھی ہوسکتے ہیں ۔پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.